لاہور ( اے بی این نیوز )دھندکے باعث حادثات میں 6افراد جاں بحق،17زخمی ،نصیرآبادمیں باراتیوں کی بس اورکوسٹرمیں تصادم سے 3جاں بحق جبکہ دلہااور دلہن سمیت15افرادزخمی ہوگئے ،حادثے کے بعد ڈرائیور کوسٹر چھوڑ کر فرارہوگیا،روجھان میں انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم سے 2افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے،شجاع آباد میں مسافر وین اور کیمیکل سے بھرے لوڈر ٹرک میں تصادم ،ٹرک ڈرائیور موقع پر جھلس کر جاں بحق ،وین میں سوار متعدد افراد بھی زخمی ہو گئے ،پنڈی بھٹیاں میں تیز رفتار کار نہر جھنگ برانچ میں گر گئی ،ریسکیو حکام نے کارکو نہر سے نکال لیا، ڈرائیور کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔















