مردان(اے بی این نیوز ) علی محمدخان کا کاغذات نامزدگی مستردہونے بارے ٹویٹ سامنے آیا ہے،ٹویٹ میں انہوںنے کہا کہ میرے کاغذات نامزدگی بغیر کسی مناسب قانونی وجہ کے مسترد کئے گئے ،کوئی بات نہیں، ایک امتحان اور صحیح،شاید میرے کاغذات اس لئے مسترد ہوئے کہ میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہوں ۔ فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ اور الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرونگا، اپنے رب سے امید ہے انصاف ملے گا حق کے راستے کو،نہ ہمت ہارینگے،نہ حوصلہ اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کو چھوڑے گے، دُکھ صرف اس بات کا ہے کہ جمہوریت اور انصاف کیساتھ کھلواڑ جاری ہے، الیکشن جیسے اہم ترین قومی ذمہ داری کو مذاق بنادیاگیاہے۔















