شیخوپورہ ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے راہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں سیاست میں نہیں آنا چاہتا تھا،نوازشریف کی قیادت میں یہ سیاسی سفر آج تک جاری ہے،نوازشریف کے بغیر میں کچھ بھی نہیں ہوں،میری خواہش ہے کہ اللہ نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائے،میری سیاست نوازشریف سے شروع ہوئی اور خاتمہ بھی آپ سے ہوگا،این اے 123سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،
برے وقت میں مریم نوازنے پارٹی کیلئے بے مثال قربانی دی ،مریم نواز نے دن رات ایک کرکے پارٹی کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کیا،،مریم نوازنے ہمت کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کیا،حمزہ شہباز اور مریم نواز نے پارٹی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو منوایا،شہبازشریف کے کہنے پر مریم نواز کیلئے تالیاں امید کرتاہوں حمزہ شہبازاور مریم نواز مستقبل میں ملک کیلئے ایک ساتھ کام کریں گے،مریم نواز نے ملک کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی،مریم نواز نے بدترین حالا ت میں بھی ہمت نہیں ہاری،نوجوان نسل ہماری پارٹی کیلئے بڑا اثاثہ ہیں،مریم نواز اور حمزہ شہباز نے پارٹی کیلئے بہت خدمات دیں ہیں،مریم نواز کی خدمات ن لیگ کیلئے بے مثال ہیں،پارٹی پابند سلاسل تھی ،ن لیگ پر ظلم وستم ڈھایا جارہاتھا،خوف کا سماں چاروں طرف پھیلا ہواتھا،ایک نڈر بچی کے طورپر مریم نوازشریف نے محنت کی،مریم نواز نے کسی خوف،ظلم اورجبر کی پروانہ کی،مریم نواز کی محنت کو اکیس اکتوبر کو مینار پاکستان پر سب نے دیکھا،8فروری کی آمد آمد ہےیہ الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے،8فروری کو آپ نے اس ملککی قسمت کافیصلہ کرنا ہے،اللہ نے کروڑوں بچے اور بچیاں عطا فرمائی ہے جو اس ملک کیلئے مرمٹنے کیلئے تیار ہیں،نواز شریف نے 20/20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا،میرا لیڈ ر نواز شریف جس نے کڈنی لیورسنٹر بنایا لاہور میں،،ہم جان لڑا دینگے اور اپنے بچے اور بچیوں کو پاکستان کا عظیم معمار بنائیں گے،وہ کون تھا جس نے بچوں کے تعلیمی وظائف ختم کردیے؟ ،وہ کون تھا جس نے سی ٹی سکین پر ہزاروں روپے کی فیس لگا دی؟،وہ کون تھا جس نے مفت دواؤں کا خاتمہ کیا، پی کے ایل آئی کا بیڑہ غرق کیا،9مئی کاواقعہ بڑا دلخراش تھا،76سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے،ہم نے نوجوانوں کو گالی گلوچ نہیں سکھائی،میں آپ کو کوئی کہانی نہیں سنا رہا یہ نواز شریف نے ماضی میں کر کے دکھایا ہے،پڑوسی ممالک آگے نکل گئے، ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے،ہم نے دن رات محنت کی اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،8فروری کو آگے بڑھو ،شیر پر مہر لگاؤ اورپاکستان کو آگے بڑھاؤ،ہم نے اپنی سیاست کوداؤپرلگاکرریاست کوبچایا،ہم نے مل کرپاکستان کی تقدیرکوبدلناہے۔















