پشاور( اے بی این نیوز )پولیس لائنز حملے کے تمام سہولت کار گرفتار کر لیے،آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان کاانکشاف ،ویڈیوبیان جاری ، انہوں نے کہا رواں سال پولیس پر 137 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا گیا، رواں سال دہشت گردی کے تمام کیسز ٹریس کیے گئے،، ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت میں پولیس اور انٹیلی جینس ایجنسیز نے مل کر کام کیا۔















