اہم خبریں

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا

لاہور(نیوزڈیسک)دورہ نیوزی لینڈ کےلیے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کا کیمپ کل سے لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ 3 جنوری تک جاری رہے گا۔کیمپ میں عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللّٰہ، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان شریک ہوں گے۔پی سی بی نے کیمپ میں 9 دیگر پلیئرز کو بھی مدعو کیا ہے جن میں احمد شہزاد، عارف یعقوب، کامران غلام، عامر خان شامل ہیں۔ محمد عمران، محمد حارث، عمیر بن یوسف، ساجد علی اور شہاب خان کو بھی کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ کیمپ کی نگرانی یاسر عرفات کریں گے۔

متعلقہ خبریں