اہم خبریں

غریب لوگوں کیلئے30لاکھ گھربنائیں گے،بلاول

سکھر ( اے بی این نیوز   )چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل پیپلز پارٹی نے گھڑی خدابخش سے انتخابی مہم کا آغاز کیا،کل کاجلسہ پیغام ہے عوام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے،8فروری کو عوام ایک بڑا سرپرائز دیں گے،ہم نے پارٹی کا منشور تیا ر کیا ہے،ہمارے پاس پوری منصوبہ بندی ہے،ہم مقامی لوگوں کوکم قیمت پربجلی پہنچائیں گے،ہم سولرپینل کے ذریعے غریب شہریوں کومفت بجلی فراہم کریں گے،ہم نے سندھ میں بین الاقوامی سٹینڈرڈکے منصوبے کھڑے کیے ہیں،ہم پورے پاکستان میں غریب لوگوں کیلئے30لاکھ گھربنائیں گے،ہم بی آئی ایس پی پروگرام میں اضافہ کریں گے،ہم کسانوں اورہاریوں کوسہولیات پہنچانے کیلئےمزیداقدامات کریں گے،ہماری خواہش ہے تنخواہیں دگنی اور غریبوں کیلئے مفت بجلی دیں،ہم مزدوروں کوتمام حقوق فراہم کریں گے۔

متعلقہ خبریں