ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی عدالت نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کو مریض کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے طبی غلطی پر ورثا کو دیت ادا کرنےکا حکم دے دیا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دل کے مرض میں مبتلا ایک شخص کا مکمل طبی معائنہ کیے بغیر ڈاکٹر نے اسے صرف دردکش دوا دے کر گھر بھیج دیا تھا۔مریض گھر پہنچنے کے فوری بعد درد کی شدت سے چل بسا تھا، سعودی عدالت نے طبی کمیٹی کی جائزہ رپوٹ کی روشنی میں ڈاکٹر کے خلاف غلطی ثابت ہونے پر اسے دیت ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔















