لیول پلئنگ فیلڈ کیس،،سپریم کورٹ کا پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست کل سننے کا عندیہ،، قائم مقام چیف جسٹس سپریم کو رٹ نے ریما رکس میں کہا توہین عدالت کی درخواست شاید کل لگ جائے، توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست بنچ کی عدم دستیابی پرفوری سننے کی استدعا مسترد،، جسٹس اطہر من اللہ نے ریما رکس میں کہا آپ کی درخواست کے اندر بہت ہی سنجیدہ الزامات ہیں، ،،، سزا معطل ہونے پر پورا فیصلہ معطل ہوجائے ایسی کوئی نظیر نہیں، ،وکیل لطیف کھوسہ نےکہا کہ اگر بروقت کیس درج ہوتا تو آج اتنی ایمرجنسی نہ ہوتی۔ سپریم کورٹ کے احاطے میں میرے سٹاف سے فائل چھین لی گئی، دھمکایا گیا، قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھا جائے گا، لیگل ٹیم سے اپیل چھیننے پر پی ٹی آئی وکلاء کو درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔















