اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی ،بلاول بھٹو،اورمریم نوازکے کاغذات نامزدگی پراعتراضات عائد

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )بانی پی ٹی آئی ،بلاول بھٹو،اورمریم نوازکے کاغذات نامزدگی پراعتراضات عائد،تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے این اے 122سے جمع کاغذات پراعتراض ن لیگ نے عائدکیا،، مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں نصیر نے کہا بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہے اس لئے وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ، پی پی چیئرمین کےاین اے 127 کاغذات نامزدگی پراعتراض شہری نے دائر کیا،بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل ہوگی،،مریم نوازکے پی پی80سرگودھا کے کاغذات پراعتراض کیاگیا، تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے قومی اسمبلی کے حلقہ 230 پر کاغزات نامزدگی مسترد کردیےگئ،جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کی آج سکروٹنی ہوئی ، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی کل کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں