اہم خبریں

آج بروز اتوا31 مئی موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، شمال مشرقی / مشرقی پنجاب اور خطہ ٔپوٹھوہار میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بعداز دوپہر کشمیر ، خطہ ٔپوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔ تا ہم جنوب مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا ۔تا ہم بالائی پنجاب ،کشمیر میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور ایئرپورٹ 41، چکوال 37، لاہور سٹی 21، جہلم 18، گوجرانوالہ 15، قصور 11، نارووال 09، سیالکوٹ سٹی 08، منگلا 07، منڈی بہاؤالدین 06، سیالکوٹ ایئرپورٹ 05، مری 02، کشمیر: راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی ،تربت 49، شہید بینظیر آباداور نوکنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔

اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار31 مئی چاندی کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں