انتباہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہنے کی توقع۔
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہنے کا امکان۔ اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کُہر ا پڑنے کا امکان
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر)اسکردو ،بگروٹ03، بونجی 02 اور چلاس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری (انچ): استور 04 اور اسکردو میں 01انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ): لہہ منفی09 ،کالام، قلات، زیارت، گوپس منفی06،کوئٹہ منفی 05، اسکردو، مالم جبہ، دیر، چترال منفی 04،پاراچنار ، ہنزہ ،دروش اور استور میں منفی 03.
جمعرات (رات) :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان۔
جمعہ کے روز :اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ۔ صبح کے اوقات میں موسم شدید سرد/کہرا پڑنے کی توقع۔
مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سےمحمد علی درانی کی اہم ملاقات، سیاسی مفاہمتی عمل بڑھانے پر اتفاق