اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انتباہ:سمندری طوفان ( اسنا) سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گزشتہ 06 گھنٹوں کے دوران مزید مغرب/جنو ب مغرب کی سمت بڑھ گیا ہے اور عرض البلد°N 23.3 اور طول البلد°E 64.5 پر کراچی سے 300 کلومیٹر جنوب مغرب میں ، کراچی، اورماڑہ سے 230 کلومیٹر جنوب جنوب مغرب اور گوادر سے 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے ۔
سمندری طوفان مزید مغرب-جنوب مغرب کی سمت بڑھتےرہنے کا امکان۔ جس کے با عث کل رات تک بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں شدید آندھی (60-70 کلومیٹر فی گھنٹہ) /موسلادھار/شدید طوفانی بارش کا امکان ۔ سندھ کے کراچی ڈویژن، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹی ایم خان، مٹیاری، جامشورو اور دادو کے اضلاع میں آج ہلکی/درمیانی شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس دوران کھلے سمندر میں نہ جائیں۔
آج سے اور 01 ستمبر کے دوران : شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث جنوبی سندھ اورجنوبی بلوچستان نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم جنوبی بلو چستان اور جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔تاہم زیریں بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران مکران میں تیز ہواؤں /آندھی چلنے اور تیز/ موسلادھار بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، کشمیر، خیبر پختونحواہ ،پنجاب، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ: کراچی (قائد آباد 39، سرجانی 24، کورنگی 18، نارتھ کراچی، ناظم آباد 17، جناح ٹرمینل 16، فیصل بیس 15، مسرور بیس 13، گلشن معمار، ایم او ایس 12، ڈی ایچ اے 11، کیماڑی 09، گلشن اڈا 05، گڈاپ 04، صدر 01)، سکھر 23، روہڑی 22، ٹھٹھہ 20، موہنجوداڑو 19، خیرپور 17، کراچی 11، جیکب آباد 03، ٹھٹھہ، بدین 02، خیبرپختونخوا: کالام 25، مالم جبہ 10، سیدو شریف 09، پٹن 05، بالاکوٹ 02، تخت بھائی، چراٹ، میر کھانی 01، بلوچستان: خضدار 16، سبی 11، اورماڑہ 07، کوئٹہ (سمنگلی 06، سٹی 06)،پسنی 02، گلگت بلتستان: گو پس 11، گلگت 02، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 06، پنجاب: اٹک 05، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر 03، رحیم یار خان 02، خانیوال 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تر بت 40، پشاور اور نو کنڈی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار کے روز : اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم رات کے اوقات مای مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے میں ہے،بلاول بھٹو