اہم خبریں

بینک الفلاح کی سام سنگ فونز پر خصوصی آفر، 36 ماہ کی آسان اقساط متعارف

کراچی (اے بی این نیوز) بینک الفلاح نے سام سنگ کے جدید اسمارٹ فونز کی خریداری کے لیے محدود مدت کی خصوصی اقساط کی پیشکش متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اہل کریڈٹ کارڈ ہولڈرز منتخب موبائل فونز 3 سے 36 ماہ تک کی اقساط پر خرید سکتے ہیں۔

بینک الفلاح کے اسٹیپ بائی اسٹیپ (SBS) پلان کے تحت صارفین سام سنگ کے منتخب اسمارٹ فونز 0 فیصد مارک اپ پر حاصل کر سکتے ہیں، تاہم بینک کی شرائط کے مطابق پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ادا کرنا ہوگی۔ پیشکش میں مفت ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی شامل ہے۔

اس آفر میں سام سنگ Galaxy A07، A17، A27 5G، A37 5G، A57 5G، S26+ 5G اور S26 Ultra 5G سمیت مختلف ماڈلز شامل ہیں۔

بینک کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، سام سنگ Galaxy A07 (6GB/128GB) کی قیمت 62,500 روپے جبکہ Galaxy A17 کی قیمت 94,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب، سام سنگ Galaxy S26 Ultra (12GB/512GB) کی قیمت 519,999 روپے ہے۔

صارفین اپنی پسند کے موبائل فون اور ماڈل کے مطابق 3 سے 36 ماہ تک کا اقساط کا منصوبہ منتخب کر سکتے ہیں۔ بینک کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، جبکہ موبائل فونز کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔

دلچسپی رکھنے والے صارفین بینک الفلاح کے SBS درخواست فارم کے ذریعے آن لائن بکنگ کر سکتے ہیں یا مزید معلومات کے لیے بینک کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس پیشکش پر بینک کے تمام متعلقہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔
مزیدپڑھیں : پنجاب کی سڑکوں پر دعوے، خیبر پختونخوا کی کارکردگی پر سوالات اٹھ گئے

متعلقہ خبریں