نشین (اے بی این نیوز)ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ بھارت کی دوسری وکٹ 52 رنز پر گر گئی۔ سوریہ ونشی 15 رنز بنا کر صائم ایوب کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
جاپان کے شہر نشین میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کے کپتان شیریاس ائیر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کر رہے ہیں، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، وسیم جونیئر کی جگہ سعد مسعود کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں فائنل کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت،صائم ایوب، عثمان خان، حسن نواز، عبدالصمد، عرفات منہاس اور احمد دانیال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں ابرار احمد، سفیان مقیم اور سعد مسعود بھی شامل ہیں۔
بھارت کا روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ
ایشین گیمز میں بھی بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنٹلمین اسپورٹس کی دھجیاں بکھیر دیں اور بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔
خیال رہے کہ نشین میں بارش کی پیشگوئی کے باعث پاک بھارت فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ایشین گیمز مینز کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
مزیدپڑھیں: وفاقی آئینی عدالت نے مونال کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا















