اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی میں صبح سویرے طوفانی بارش، نالہ لئی میں اونچے درجے کا سیلاب ، متعدد علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ، راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں طوفانی بارش ، انتظامیہ کی جانب سےہائی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، آزادکشمیر ، مری، چترال ، گلگت بلتستان، دیر، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش جبکہ دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
جڑواں شہروں میں بادل بارش برسانے کو تیار ہیں جبکہ صبح بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالا ئی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ اس دوران بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، بھکر اور لیہ میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم ژوب، موسی خیل، بارکھان، کو ہلو اورگرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران یکم سے 6 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آزاد کشمیر، پنجاب کے بیشتر مقامات، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 2 سے 5 اگست کے دوران مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
بلوچستان کے برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ 4 اور 5 اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔
لاہور ، 44 سال میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ،متعدد عمارتیں منہدم،ٹریفک کا نظام درہم برہم