محکمہ موسمیات

ملک بھر میں تیز ہواوں ، گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں ، برفباری کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ بارش شروع ہونے سے قبل ہی کوئٹہ اور گردونواح میں سردی میں اضافہ،کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہےگا،اسلام آباد میں آندھی و جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا امکان۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌سعودی بری ، بحری ، فضائی افواج کی سیف السلام 12مشقیں جاری

بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات اور گردو نواح لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مری، گلیات، شمالی علاقہ جات اور بالائی کے پی میں بھی آج شام اور کل برفباری متوقع ہے۔راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ شریف، لیہ اوربھکر میں بارش ہو گی، چاغی، نوشکی، خاران، پنجگور، گوادر، آواران اور خضدارمیں بھی بارش متوقع ہے۔لسبیلہ،سبی، قلات، تربت، واشک، کیچ،کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، نصیرآباد،سبی،موسیٰ خیل، مکران اور کوہلو میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے علاقوں جامشورو، کراچی، دادو، نوشہر و فیروز، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، سکھر اور خیرپورمیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، مہمند، باجوڑ، خیبر، کرم، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان میں بھی بارش ہوگی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے