ابو ظبی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کی 6 ریاستوں میں شدید بارش،ژالہ باری کے بعد تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے،عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی 7 میں سے 6 ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ،تیز ہوائوں کیساتھ ژالہ باری ہوئی۔
دبئی اور شارجہ میں محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیااماراتی حکام نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے اور شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ۔ محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔