Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

نوازشریف کاوطن واپسی پلان ،21اکتوبرکودبئی سے اسلام آباد آئیں گے

لاہور (  اے بی این نیوز  )نوازشریف کاوطن واپسی کاپلان سامنے آگیا،21اکتوبرکودبئی سے اسلام آباد آئینگے، قائدن لیگ اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈنگ کے بعد قومی اور عالمی میڈیا سے گفتگو،استقبالی کارکنان سے خطاب کرینگے،قائدن لیگ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3رٹ پٹیشنز دائر کرنے کے بعد لاہور روانہ ہوجائینگے،دوسری طرف مینار پاکستان میں مسلم لیگ ن کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ،مینار پاکستان کے بالکل نیچے نوازشریف کے جلسے کیلئے سٹیج تیار،پنڈال میں لائٹیں بھی لگا دی گئیں،مسلم لیگ ن کے ترانے بجانے کیلئے ڈی جے بھی لگایا جا رہا ہے،مینار پاکستان کے اطراف میں فلیکسز اور بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے