Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

جمعۃ المبارک کو عید ہوئی تو کیا جمعہ کی نماز فرض ہوگی؟ سعودی عرب سے بڑا فتویٰ جاری

ریاض(نامہ نگار )اس مرتبہ امید کی جارہی ہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ کے روز 21 اپریل کو ہو سکتی ہے اس لیے اسے دو عیدیں ایک ساتھ بھی کہا جا سکتا ہے ،جمعہ کو عید ہونے پر سعودی وزارت اسلامی امور نے نماز جمعہ کے حکم کے بارے میں وضاحت جاری کر دی ہے ۔سعود ی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور نے مساجد کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں ،جس میں کہا گیاہے کہ ”جمعہ کے دن عید کی نماز میں شرکت کرنے والوں کو نماز جمعہ میں شرکت سے استثنیٰ ہے وہ ظہر کی نماز ادا کر سکتے ہیں البتہ دونوں نمازیں پڑھنے کی ترغیب دی جاتی ہے ۔جو لوگ عید کی نماز میں شریک نہیں ہوں گے وہ نماز جمعہ سے مستثنیٰ نہیں ہیں ،امام مساجد ان لوگوں کیلئے نماز جمعہ کی ادائیگی کا اہتمام لازمی کریں جو عید کی نماز میں حاضر نہیں ہوتے ۔جو لوگ عید کی نماز میں شرکت کر چکے اور جمعہ کی نماز میں شریک نہیں ہوتے تو ان پر لازم ہے کہ وہ نماز ظہر کی ادائیگی لازمی کریں۔‘‘سعودی عرب میں عید الفطر کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیاہے جو کہ 20 اپریل سے 24 اپریل تک ہوں گی ،یہ اعلان سعودی عرب کی وزارت برائے ہیومن ریسورس اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کی جانب سے ٹویٹر پر کیا گیا ۔