اہم خبریں

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، خریداروں کے لیے سنہری موقع

سونے کی قیمتوں میں مزید کمی، خریداروں کے لیے سنہری موقع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرانسپورٹ کرایوں میں مزید کمی کا اعلان، نیا کرایہ نامہ جاری

متعلقہ خبریں