اہم خبریں

حج کے دوران سعید انور، وسیم اکرم اور فخر عالم کی تصاویر وائرل

مدینہ(اے بی این نیوز) سابق قومی کرکٹر سعید انورکی حج کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعید انور تبلیغی بیان کے دوران سابق کپتان وسیم اکبر سابق کپتان مصباح الحق اور گلوکار و اینکر فخر عالم کے ہمراہ موجود ہیں۔

واضح رہے کہ سعید انور گزشتہ کئی برسوں سے تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور شوبز و کرکٹ کی تقریبات میں کم ہی دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی نئی تصاویر مداحوں میں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔

سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم، مصباح الحق اور فخر عالم ایک ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

سعید انور، وسیم اکرم اور فخرِ عالم کی حج کے موقع پر لی گئی تصاویر وائرل
مزید پڑھیں: دوسال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 2 ہزار 700 ارب سے زائد کی ریکارڈ وصولی

متعلقہ خبریں