اسلام آباد(اے بی این نیوز)مشیر وزیراعظم سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کوئی ایسی ترمیم زیر غور نہیں، جس میں نوجوان نسل سے ووٹ کاحق چھینا جائے۔
فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عوام کے لیے اچھا ریلیف پیکج تیار ہو رہا ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت پوری دنیا کو امن دینے کے لیے کوشاں ہے۔ پوری دنیا امن کے لیے اس خطے کی طرف دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، 10 گنا بڑے دشمن کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران امریکامتوقع معاہدہ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی















