اہم خبریں

پی سی بی کا بیٹنگ کوچ کے حوالے سے اہم اعلان

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی تلاش شروع کر دی جس کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق بیٹنگ کوچ کے امیدوار کے لیے لیول 2 کا کوچ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے امیدوار کے لیے بھی بیٹنگ کوچنگ کا 5 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے اور خواہشمند امیدوار 7 جون تک کاغذات جمع کرا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے لیے ہوگی۔

اس وقت حنیف ملک پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کر رہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف ملک کی آسٹریلیا کے خلاف بطور بیٹنگ کوچ آخری سیریز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حنیف ملک نوٹس پیریڈ پر ہیں، انہوں نے چند ہفتے قبل عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں‌:بجلی صارفین کے لیے 200 یونٹس پر اہم فیصلہ،جانیے مکمل تفصیلات

متعلقہ خبریں