کراچی (اے بی این نیوز)کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ صالح آصف نے اپنی شاندار کامیابی کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے فوربز ارب پتیوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔
وہ امریکی ادارے MIT سے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ ‘Cursor’ کے شریک بانی ہیں، جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک جدید کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرنے والی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔
نومبر 2025 میں Cursor نے ایک بڑے سرمایہ کاری راؤنڈ کے دوران 2.3 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی جس کی قیادت معروف عالمی وینچر کیپیٹل فرموں Accel اور Coatue نے مشترکہ طور پر کی۔
اس کے بعد کمپنی کی مجموعی مالیت 29.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جس نے اسے دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی اے آئی اسٹارٹ اپس میں نمایاں مقام دلایا۔
مزید پڑھیں: چین میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی















