اہم خبریں

بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا،ترجمان پاور ڈویژن کا بیان بھی آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)گرمی بڑھتے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھنے لگا اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ترجمان پاور ڈویژن کابیان بھی آگیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کی بدولت دو گھنٹے سے ڈھائی گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی گئی،پن بجلی اب بھی اپنی استعداد سے تقریباً 6000میگاواٹ کم پیدا ہورہی ہے جس کی بنیادی وجہ صوبوں سے پانی کی کم طلب ہے ۔

ترجمان پاورڈویژن کے مطابق گزشتہ رات صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے پانی کے خراج سے 4950میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی،پن بجلی کی کل استعداد 11500میگاواٹ ہے لیکن پن بجلی اب بھی اپنی استعداد سے تقریباً 6000میگاواٹ کم پیدا ہورہی ہے جس کی بنیادی وجہ صوبوں سے پانی کی کم طلب ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی ،بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کل رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کی بدولت بدولت دو گھنٹے سے ڈھائی گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی ،ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے مطابق اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی ،اکنامک لوڈ مینجمنٹ کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی،ایل این جی کی عدم دستیابی کی بدولت 5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی ،رات کے اوقات میں بجلی کے استعمال میں بچت کے اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ بڑھتی ڈیمانڈ کو بہتر طریقے سے منتج کیا جائے،عالمی حالات اور پانی کی کم طلب کی بدولت رات کے اوقات میں شارٹ فال کا سامنا ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات 23 اپریل 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں