اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک جبکہ دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی/شمال مغربی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/گرد آلود ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعه کے روز خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بالائی /وسطی پنجاب، شمال مشرقی بلو چستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی/گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہا۔تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،بلوچستان اوربھکر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: دیر، کالام 06، میر کھانی ، پاراچنار 05، چترال ، دروش 04، دیر(زیر یں ) 02، گلگت بلتستان: ہنزہ 03، بلوچستان: کوئٹہ 02، سمنگلی 01، پنجاب: بھکر 01۔
گز شتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : ڈیرہ غازی خان، بہاولنگر 44، روہڑی، بھکر اور نور پور تھل میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع۔
جمعرات کے روز:اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات 23 اپریل 2026 چاندی کی تازہ ترین قیمت















