کراچی (اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کا حامل فی تولہ سونا ایک ہزار 200 روپے کمی سے 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 29 روپے کمی سے 427,779 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 392,145 روپے ہو گئی ہے جس میں 943 روپے کی کمی سامنے آئی ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی 8,324 روپے پر آ گئی ہے جس میں 34 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 7,136 روپے میں ٹریڈ ہو رہی ہے جس میں 29 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا جہاں فی اونس سونا 4,766 ڈالر پر آ گیا ہے اور اس میں 12 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی سطح پر چاندی کی قیمت بھی کم ہو کر 78.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے جس میں 0.34 ڈالر کی کمی سامنے آئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل انٹر بینک ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آیا ہے جبکہ مستقبل میں بھی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان برقرار ہے۔
��مزیدپڑھیں : لاہور ،ای سہولت فرنچائز گلی،محلے میں دکان کی صورت میں موجود ہیں،نادرہ















