اہم خبریں

وفاقی حکومت کا درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آٹو سیکٹر(      auto) میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت کا درآمدی گاڑیوں(      import export ) پر ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہکیا گیا ہے،وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پانچ سالہ آٹو پالیسی تیار کر لی گئی ہے جس میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں مقابلے کو بڑھانے پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی میں مرحلہ وار کسٹم ڈیوٹی کو کم کرتے ہوئے پانچ برس کے دوران اسے پندرہ فیصد تک لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف گاڑیاں عام شہری کی پہنچ میں آئیں گی بلکہ آٹو مارکیٹ میں شفافیت اور معیار بھی بہتر ہوگا۔

ایران نے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،صرف 12 دن میں کمال کر دکھایا،جا نئے تفصیل

اہم بات یہ ہے کہ پالیسی کے اعلان سے قبل اسے عالمی مالیاتی ادارے سے منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حتمی ڈرافٹ آئندہ ہفتے تک عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور گرین سگنل ملنے کے بعد اسے وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

نئی آٹو پالیسی میں صرف ڈیوٹی میں کمی ہی نہیں بلکہ سیفٹی اسٹینڈرڈ اور لائسنسنگ کے نظام کو بھی سخت بنانے کی تجویز شامل ہے تاکہ ملک میں آنے والی گاڑیاں بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صارفین کو محفوظ اور معیاری گاڑیاں دستیاب ہوں گی جبکہ غیر معیاری درآمدات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

متعلقہ خبریں