ملتان ( نیوز ڈیسک )ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں 132 رنز پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے ہیں۔پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کے نمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔
نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے سلمان علی آغا آئے ہیں۔یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
دریں اثناء قومی ٹیم 157 رنز بنا کر آئوٹ ہوچکی ہے۔ پاکستان کا ویسٹ انڈیز کو251 رنز کا ہدف.پاکستان بیٹر تیسر ے دن صرف 48 رنز کا اضافہ کرسکے. جومیل نے 32 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان