ورلڈ کپ،بھارت نے آسٹریلیاکوچھ وکٹوں سے ہرادیا

چنائی(نیوزڈیسک)ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی،تفصیلات کے مطابق اتوار کو چنائی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایونٹ کے بڑے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی بولرز نے مہمان ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔رویندرا جدیجا، کلدیپ یادیو اور جسپریت بہمرا نے آسٹریلوی بیٹرز کو 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 199 رنز پر پویلین بھیج دیاجواب میں بھارت کی ٹیم نے 41.6اوورزمیں ہدف چاروکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔