ایشیاکپ،پاک بھارت میچ بارش کے باعث روک دیاگیا، کل دوبارہ شروع ہوگا

کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کرکے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا۔ جب بارش کے باعث کھیل روکا گیا تو اس وقت تک بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رن بنالیے۔ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں۔ میچ کل یہیں سے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔