ایشیاکپ،سپرفورمرحلے کا دوسرا میچ،سری لنکا کابنگلادیش کو جیت کیلئے 258 رنز کا ہدف

کولمبو(نیوزڈیسک)ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کےلیے 258 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو میں کھیلے جارہے اس میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے ہیں ،بنگلادیش کی اننگز کچھ ہی دیر میں شروع ہوگی۔