سابق سری لنکن کرکٹر سچترا سینا نائیکے میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

کولمبو(نیوزڈیسک) سابق سری لنکن کرکٹر سچترا سینا نائیکے کو پولیس نے میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سری لنکن اسپنر سچترا سینا نائیکے کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ان پر لنکا پریمیئر لیگ میں دو کھلاڑیوں سے میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کرنے کا الزام ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر سینا نائیکے کو10 سال قید اور تین لاکھ ڈالر جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔