ایشیاکپ ،سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 2رنز سے ہرادیا

لاہور(نیوزڈیسک)ایشیا کپ گروپ بی کے تیسرے اور پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 289رنز پر ڈھیر ہوگئی۔