Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

پی ایس ایل میں جوئے کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی، شاہدہ رحمانی

اسلام آباد (اے بی این نیوز )پی ایس ایل میں جوئے کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی، جو بھی اس گھناؤنے کام میں ملوث ہوا، اسے کیفرکردار تک پہنچایاجائےگا،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی اے بی این نیوز سے گفتگو، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں تمام اداروں کوحاضری کا پابند کیاگیا ہے، جو بھی ادارہ ذمہ دارہوگا،، اس کےخلاف کارروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن غلام ماجد کا کہنا ہے،، جوا ناجائز عمل ہے۔پی ایس ایل میں جوا کرانے والی کمپنیز کو بطور سپانسر لانے کا معاملہ،وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب پیش کر دیا،پی سی بی کی فرنچائز ملتان سلطان نے بھی ای میل کے ذریعے جواب میں معاملہ سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا،،، جام عبدالکریم بجار نے پی ایس ایل میں جوا کرانے والی کمپنیوں کو بطور سپانسر لانے کا سوال اٹھایا۔