اسرائیل کو بلانے سے انکار، انڈونیشیا پر ورلڈکپ کی میزبانی پر 20 سال کےلیے پابندی عائد

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے انڈونیشیا پر ورلڈکپ کی میزبانی پر 20 سال کےلیے پابندی عائد کردی۔عرب میڈیا کے مطابق فیفا انتظامیہ نے پابندی صوبہ بالی کی گورنر کے اسرائیل کی میزبانی سے انکار پر عائد کی۔اب فیفا فیڈریشن انڈر 20 ورلڈکپ کےلیے متبادل میزبان تلاش کرے گا۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کو انڈر 20 فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کرنا تھی۔