اے ایف سی بیچ سوکرایشین کپ ، ایران نے جاپان کو بے بس کرکے جیت اپنے نام کرلی

بنکاک ( نیوز ڈیسک )تھائی لینڈ کے مشہور شہر پٹیا میںکھیلے گئے اے ایف سی بیچ سوکر ایشین کپ کا فائنل میچ ایرانی ٹیم نے تیسری بار جیت لیا۔جاپانی ٹیم ایران کے سامنے بے بس ، ایرانی ٹیم نے جاپانی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6 سکور سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اومان کی ٹیم نے تیسری جبکہ یو اے ای کی ٹیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی،قبل ازیں قبل ایران نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں بحرین کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-11 سے شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ سیمی فائنل میں ایران نے سخت مقابلے کے بعد اومان کو 3-6 سے شکست دے کر گروپ بی میں ناقابل شکست رہ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔