اہم خبریں

دوسرا ٹی 20،پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف دے دیا

شارجہ(نیوزڈیسک)پاک افغان ٹی20 سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کیلئے131رنز کا ہدف دے دیا۔دریں اثنا شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔دوسرے ٹی20 میچ کیلئے پلینگ الیون میں محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو فائنل الیون میں جگہ دی گئی ہے۔دیگرکھلاڑیوں میں کپتان شاداب خان، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم، زمان خان، احسان اللہ، طیب طاہر، نسیم شاہ اور صائم ایوب شامل ہیں۔واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں