اہم خبریں

انٹرنیشنل ہاکی پلیئر حنان شاہد ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کےانٹرنیشنل ہاکی پلیئرعبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر آف ایشیا 2022 قرار دے دیا گیا۔عبدالحنان شاہدکوکوریا میں ایشین ہاکی فیڈریشن اجلاس میں ٹرافی دی گئی، حنان شاہدنے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےصدرطیب اکرام سےٹرافی وصول کی۔واضح رہے کہ حنان شاہدایتھلیٹ کمیشن آف ایشین ہاکی فیڈریشن 24-2023 کےرکن بھی بن گئے ہیں۔مزید برآں عبدالحنان شاہدکو ایتھلیٹ ایمبیسیڈرآف ایشیا ہاکی فیڈریشن بھی مقررکیا گیا ہے

متعلقہ خبریں