کائلان ایمباپے کو فرانس فٹبال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا

پیرس (نیوز ڈیسک) ہیوگو لوریس کی ریٹائرمنٹ کے بعد فرانس نے کائلان ایمباپے کو نیشنل فٹبال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ہیوگو لوریس کے مستعفی ہونے کے بعد کا ئلان ایمباپے کو کپتان بنایا گیا ہے۔گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔فرانس کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان نے 66 میچز میں فرانس کے لیے 36 گول اسکور کیے ہیں ۔