اہم خبریں

انڈین ویلز اوپن ٹورنامنٹ، ایما راڈو کانو کا فاتحانہ آغاز، دوسرے رائونڈ میں داخل

کیلیفورنیا (اے بی این نیوز)برطانوی نمبر ون ٹینس سٹار ایما راڈوکانو انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ، خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں برطانیہ کی ایما راڈوکانو نے انجری اور بیماری کے مسائل سے نجات پانے کے بعد میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔،انہوں نے حریف مونٹی نیگرو کی ڈانکا کووینک کے خلاف 2-6اور 3-6سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،ایماراڈوکانو کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ پولینڈ کی میگڈا لینیٹ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں