لندن (اے بی این نیوز)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مزید سات میچز 11مارچ کو کھیلے جائیں گے، انگلش پریمیئر لیگ میں 11مارچ کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں بورن ماتھ کا مقابلہ لیورپول کی ٹیم سے ہوگا، دوسرا میچ ایورٹن اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں لیڈز یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی، چوتھا میچ لیسٹرسٹی اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پانچویں میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،چھٹے میچ میں کرسٹل پیلس اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ساتویں میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ساتھمپٹن کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔















