لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بیونس آئرس(نیوز ڈیسک) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے تصدیق کی ہے کہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب آئیں گے،سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کا کہنا ہے کہ میسی سعودی عرب میں مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کریں گے، لیونل میسی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سعودی عرب آئیں گے۔