اہم خبریں

ملتان سلطانز کیخلاف لاہور قلندرز کی فتح ،کوچ مشاق احمد نے کریڈٹ قلندرز کی دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک)ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بیٹنگ میں کوئی مسئلہ نہیں دکھائی دے رہا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ میر کو تیز کھیلنے کے لیے بھیجا تھا اس وقت موقع کی ضرورت تھی،لاہور قلندرز نے اسامہ میر کی بولنگ کے خلاف اچھا پلان کیا، بیٹرز نےاٹیک کیا،رضوان اور شان مسعود کے لمبا کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 20ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کرلی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائےجبکہ سلطانز 20 اوورز میں 159 رنز بنا سکے اور انہیں 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں