اہم خبریں

انگلینڈ سپرلیگ ٹیبل پر پہلی ،نیوزی لینڈ دوسری پوزیشن پر آگیا

لاہور(نیوزڈیسک) آئی سی سی کی طرف سےجاری رینکنگ کےمطابق انگلینڈ 155 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی نے انگلینڈ کو سپرلیگ کے ٹیبل پر پہلی پوزیشن دلا دی۔26 نومبر سے بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت سات ٹیمیں کنفرم ہوچکی ۔نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد ایک سو پچاس اور پوزیشن دوسری ہے۔ون ڈے ورلڈکپ کا میزبان بھارت 139 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پاکستان کی پوزیشن چوتھی اور پوائنٹس کی تعداد ایک سو تیس ہے۔آسٹریلیاکا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے۔بنگلہ دیش کے بھی پوائنٹس ایک سو بیس ہیں لیکن اس کی پوزیشن دو میچز زیادہ کھیلنے کی وجہ سے چھٹی ہے۔افغانستان ایک سو پندرہ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں درجے پر ہے۔ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور نیڈر لینڈ کو ورلڈکپ میں جگہ پانے کے لیے ابھی مزید جدوجہد کرنا ہوگی۔ دس ٹیموں پر مشتمل یہ ورلڈکپ دوہزار انیس کے فارمیٹ پر کھیلا جارہاہے۔

متعلقہ خبریں