بلی جین کنگ کپ اور 19ویں ایشین گیمز ہانگ زو چائنا 2023 کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلزکا انعقاد

اسلام آباد(اے بی این نیوز   ) بلی جین کنگ کپ اور 19ویں ایشین گیمز ہانگ زو چائنا 2023 کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے انتخاب کے ٹرائلزکا انعقاد کیا گیا،8کھلاڑیوں (آمنہ علی قیوم، مہیق کھوکھر، ایشا جواد، شیزا ساجد، نور ملک، کائنات علی، نتالیہ زمان اور سوہا علی) کو ان کی قومی درجہ بندی کی بنیاد پر ٹرائلز کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جب کہ سارہ محبوب خان اور اشنا سہیل کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا۔ نتالیہ زمان انجری کے باعث ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکیں ، دو کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا اور ایک کھلاڑی ریزرو میں رکھا گیا۔ آمنہ علی قیوم اور مہیق کھوکھر کو ٹرائلز میں منتخب کیا گیا جبکہ ایشا جواد پہلی ریزرو کھلاڑی ہوں گی۔ فائنل ٹیم سارہ محبوب خان ،اشنا سہیل ،آمنہ علی قیوم،مہیق کھوکھراورایشا جوادپر مشتمل ہے۔سارہ منصور کو ٹیم کا نان پلیئنگ کپتان/کوچ نامزد کیا گیا ہے۔