اہم خبریں

اب ہمیں جیتنا ہے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس مزید ہارنے کیلئے کچھ نہیں ، مارٹن گپٹل پرعزم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں شاندار بولنگ کی امید ہے ہمارے خلاف ایسا خطرناک بولنگ نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں شاندار بولنگ کی ،جس طرح اسپیل کیا وہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہیں دیکھا، وہ متاثر کن ہیں امید ہے کہ ہمارے خلاف ایسا اسپیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر جہاں ہماری ٹیم کو ہونا چاہیے تھا وہاں نہیں ہے، صورتحال آئیڈیل نہیں ہے اس مرحلے میں ہمارے لیے مزید ہارنے کے لیے کچھ نہیں ہے، ہارنا کوئی اچھی چیز نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ میں جیت کو عادت بنانا ہوتا ہے اور لیگ میں رہنے کے لیے اب ہمیں جیتنا ہے۔

متعلقہ خبریں