کراچی( نیوزڈیسک) کپتان لاہور قلندرز اور قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن گیند پر پشاور زلمی کے محمد حارث کا بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا۔بیٹ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر محمد حارث نے دفاعی انداز اپنایا جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ان کا بیٹ دو ٹکڑوں میں بٹ گیا، بیٹ ٹوٹ جانے پر حارث نے ڈگ آوٹ میں موجود ساتھیوں سے دوسرا بیٹ منگوایا لیکن اگلے ہی گیند پر شاہین آفریدی کی شاندار یارکر نے ان کی آف اسٹمپ کی وکٹ اکھاڑ دی۔
Shaheen Afridi makes sure nothing is in order at the batsman's end#LQvsPZpic.twitter.com/Bv6j6h93XO
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) February 26, 2023















