اہم خبریں

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا وزیراعظم شہبازشریف سے رابطہ ، پی ایس ایل سکیورٹی اخراجات پر تعاون مانگ لیا

لاہور(نیوزڈیسک) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کاوزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ ، چیئرمین پی سی بینجم سیٹھی نے وزیر اعظم کو پی ایس ایل 8 کے میچز کی منتقلی معاملے اور نگران پنجاب حکومت کے رویے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوئے تو میچز کراچی میں کرانے پر مجبور ہوں گے۔ٹیلیفونک رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔یاد رہے کہ پی سی بی نگران حکومت کو ایک روپیہ بھی نہ دینے پر بضد اگر نگران حکومت بات نہیں سنتی تو میچز منگل سے کراچی شفٹ کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں