کراچی (نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا ۔واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کرملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کے 197 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بنا سکی۔















